کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 دکاندار گرفتار، 7 دکانیں سیل

قمبرانی روڈ اور ہزار گنجی میں اچانک چھاپے، ضلعی انتظامیہ کا زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی قدرت)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر اسپیشل مجسٹریٹ سریاب عزت اللہ کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مہم کے دوران مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کیے گئیتفصیلات کے مطابق قمبرانی روڈ اور ہزار گنجی کے علاقوں میں دکانوں کی چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور اشیائے ضروریہ زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر 14 دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں سے 8 کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار جان بوجھ کر سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کر رہے تھے، جس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے موقع پر موجود دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشی کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکیعوامی حلقوں نے انتظامیہ کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

WhatsApp
Get Alert