”معر کہ حق کے ہیر و ا یئر و ا ئس ما ر شل ا و ر نگز یب ا حمد ڈ ھا کہ پہنچ گئے ، بنگلہ د یشی حکو مت کیجا نب سے z+ سکیو ر ٹی کے ا نتظا ما ت “

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فضائیہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان فضائی سطح پر پہلی مرتبہ باضابطہ “ایئر اسٹاف ٹاکس” کا آغاز کیا گیا ہے۔
پاکستان فضائیہ کے پانچ رکنی وفد کی قیادت ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کر رہے ہیں۔ یہ وفد 10 مئی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچا اور پانچ روزہ دورے پر ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دورہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے ڈھاکہ پہنچنے کے بعد شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، آپریشنل تجربات کے تبادلے اور باہمی دفاعی روابط کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ مذاکرات ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ایئر فورس کے ہیڈکوارٹرز اور دیگر عسکری تنصیبات میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے فضائیہ کے بعض اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں اور تحقیقات کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ عرصے میں بڑھتے ہوئے عسکری روابط کے تناظر میں یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سطح پر تعاون کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
