بجٹ پیش کرنے سے قبل کے پی حکومت کو اعتماد میں لیا ، ہمیں تو اپوزیشن بھی اچھی نہیں ملی، بغیر پڑھے بجٹ پر تنقید کر رہے تھے: طلال چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاغذ پھاڑنے اور نعرے لگانے سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملتا۔ ہمیں تو اپوزیشن بھی اچھی نہیں ملی، بغیر پڑھے بجٹ پر تنقید کر رہے تھے۔
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا، ہم نے بجٹ پیش کرنے سے قبل کے پی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ہمیں تو اپوزیشن بھی اچھی نہیں ملی، بغیر پڑھے بجٹ پر تنقید کر رہے تھے، بجٹ میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کی ان پٹ شامل ہے۔بجٹ پر پوری جماعت قیدی والا برتاؤ نہ کرے، ہم نے بجٹ پیش کرنے سے قبل کے پی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ کاغذ پھاڑنے نعرے لگانے سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملتا، وزیر اعلیٰ کا بجٹ اجلاس کے لیے آنا اور احتجاج کے لیے آنا اور بات ہے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ملاقات کے لیے آتے ہیں تو پروٹوکول ملتا ہے، پی ٹی آئی رہنما مجبور ہیں کہ انہیں روز ویڈیو بنانا پڑتی ہے۔ہ ایک کاغذ لہراتا ہے، دوسرا ویڈیو بناتا ہے اور غمزدہ میوزک لگاتے ہیں۔
وزیر مملکت نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو کی کوئی ناراضی نہیں تھی ۔
