مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے من پسند چینلز میں اشتہارات کی تقسیم کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے من پسند ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے کا اعتراف کر لیا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ اینکرز ن لیگ حکومت کے خلاف کنٹینر پر کھڑے ہو کر بیانات دے رہےتھے ایسی ‏صورت ہم ٹی وی چینلز کو اشتہارات کیسےدیتے؟ پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے جواب میں کہا کہ مطلب ن لیگ کی تعریف کرنے والے اینکرز ‏کو دیکھ کر اشتہارات دیئےگئے؟ جس پر محمدزبیر نے کہا کہ جن چینلز کی ریٹنگ کم تھی ان کو ہم نےاشتہارات نہیں دیئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازصفدر کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی پارٹی کو 4 بڑے نجی چینلز کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
انہوں نے آڈیو میں چار ٹی وی چینلز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان چینلز کو کسی بھی قسم کا بالکل کوئی بھی ایڈ‌نہیں بھیجا جائے گا۔ مریم نواز کی اس آڈیو ٹیپ پر انہیں ہدف تنقید بنایا گیا جبکہ میڈیا کے کردار پر بھی سوال اُٹھائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، مریم نواز کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں، اُس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگا۔

مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی آڈیو ہے جس پر مریم نواز نےجرات کے ساتھ سچ بولا۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے، مریم نواز نے آڈیو کو مانا اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں تھی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

2 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

2 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

3 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

4 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

4 hours ago