آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھی پہلی نشست جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نے بھی پہلی نشست جیت لی ہے، ایل اے44 کے تمام 30 پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے احمد رضاقادری 2ہزار7 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے ہیں . آزاد کشمیر الیکشن کے اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف تین نشست جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہے، اب پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ ایل اے40 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کر لی ہے، پیپلز پارٹی کے عامرعبدالغفارلون 2 ہزار 348 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 796 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے .

آزادکشمیرانتخابات میں ضلع بدین کے شہر کھوسکی میں قائم پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار زاہد اقبال نے جموں کے حلقہ ایل اے 34کے لیے 46ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدواروں کوایک ووٹ بھی نہیں ملاادھر آزادکشمیرانتخابات کے لیے بدین شہر میں قائم کشمیرویلی ون کے پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالغفارلون نے سات ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دیگرامیدوارایک ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکے اس طرح ضلع بدین کے دونوں پولنگ اسٹیشنوں پرپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کلین سویپ کرلیاہے . واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا . الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے . دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم بھی ہوا . کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے . لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں