آپ کو اطلاع ہو کہ آج ایک والد اپنی جوان اولاد غربت کی وجہ سے بغیر کفن دفنانے لے آیا تھا

بات کی گئی جہاز کیوں خریدا ہے؟ مریم اورنگزیب نے جواب دیا خریدا ہے بھئی، منسٹر صاحبہ آپ اپنی ذاتی کمائی سے جہاز خریدتی تو کوئی سوال نہ پوچھتا، مریم اورنگزیب کی جانب سے جہاز کی خریداری کا دفاع کرنے پر صحافی کا ردعمل


لاہور(قدرت روزنامہ)”آپ کو اطلاع ہو کہ آج ایک والد اپنی جوان اولاد غربت کی وجہ سے بغیر کفن دفنانے لے آیا تھا”۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سے پنجاب حکومت کے 11 ارب روپے کے جہاز کی خریداری کا دفاع کرنے پر صحافی ثاقب کھرل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ “بات کی گئی جہاز کیوں خریدا ہے؟ مریم اورنگزیب نے جواب دیا خریدا ہے بھئی، آپ کو اطلاع ہو کہ آج ایک والد اپنی جوان اولاد غربت کی وجہ سے بغیر کفن دفنانے لے آیا تھا، منسٹر صاحبہ آپ اپنی ذاتی کمائی سے جہاز خریدتی تو کوئی سوال نہ پوچھتا”

واضح رہے کہ ملتان میں غربت کے باعث پیش آنے والے ایک واقعے نے ہر شخص کا دل دہلا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان کا رہائشی غربت کی وجہ سے اس قدر مجبور ہو گیا کہ اسے بنا کفن کے اپنے بیٹے کی تدفین کی کوشش کرنا پڑی۔
ملتان کے رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن کے تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس نے فوری کارروائی کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ شدید غربت اور مالی تنگی کے باعث وہ کفن خریدنے اور تدفین کے اخراجات اٹھانے سے بالکل قاصر تھے، جس وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ تدفین کے اخراجات اٹھانے کے بالکل قابل نہیں ہیں۔ بوڑھا شخص اپنے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کر رہا تھا، جب پولیس وہاں پہنچی۔ پولیس اہلکاروں نے تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت خود اپنی جیب سے بوڑھے شخص کے بیٹے کیلئے کفن اور تدفین کا انتظام کیا۔ پولیس اہلکاروں کی ذاتی مالی معاونت کے بعد بوڑھے شخص کی بیٹے کی شرعی طور پر تدفین مکمل کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert