بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا ۔
