صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفا منظور کر لیا۔

اس کے علاوہ، صدرِ مملکت نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔

WhatsApp
Get Alert