سلو میٹر چارجز،سوئی سدرن کمپنی توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے،سید نذیر آغا ایڈووکیٹ

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے سنیئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے عدالت عالیہ کے فیصلے کے با وجود صارفین کو پی یو جی /سلو میٹر چا رجز بھیجنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کمپنی توہین عدالت کا ارتکا ب کر رہی ہے جو نیک شگون نہیں اس با بت جلد عدالت کو آ گا ہ کیا جا ئے گا میڈیا سے ٹیلی فونک با ت چیت کر تے ہو ئے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کو ئٹہ الیکٹرک سپلا ئی کمپنی (کیسکو)کی جا نب سے صارفین کو نت نئے اور غیر قانونی چارجزبھیجنے کے خلا ف ہم نے عدالت عالیہ بلو چستان سے رجوع کیا تو بلو چستان ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمیدبلو چ پر مشتمل بنچ نے 23 دسمبر 2021ء کو تاریخی فیصلہ صادر کر تے ہو ئے صا رفین کو بھیجے جا نے والے پی یو جی /سلو میٹر چا رجز کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ شک کی بنیا د پر کسی کو بھی سزاوار نہیں ٹھہرا یا جا سکتا بلکہ کمپنی حکام کو پا بند کیا گیا کہ وہ صارف کی غیر مو جو دگی میں میٹر اتارنے اور اس کی فا رنزک جیسے اقدام کسی صورت نہ کرے لیکن عدالت کے واضح احکامات کے با وجود بھی ما ہ جنوری کے گیس بلوں میں صارفین کو پی یو جی /سلو میٹر چا رجز بھیجے گئے ہیں اور صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی تو ہین عدالت کا ارتکا ب کر رہی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے بلکہ اس سلسلے میں جلد عدالت کو آگا ہ کیا جا ئے گا، انہوں نے کیسکو کی جا نب سے بھی فیول پرا ئس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضا فی چا رجز بھیجنے پر تحفظات کا اظہا ر کیا اور کہا کہ اس با بت بھی پشاور ہا ئی کورٹ کے احکامات مو جو د ہیں انہوں نے کہا کہ صارفین تسلی رکھیں ہم ان کی آ واز بن کر انہیں انصاف دلا نے کے لئے ہر ممکن کو شش کر تے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کمپنیوں کی جا نب سے صارفین کے ساتھ کسی قسم کی زیا دتی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا اور ان کے خلا ف ہما ری قانونی جنگ جا ری رہے گی۔