آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا . تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 سیٹوں پر میدان مار لیا ، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی .

ایل اے سولہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے جبکہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکتے ہوئے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا . آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے . ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے . قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب سرکاری نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں