بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ایک ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے
بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے دو بار کرنٹ لگ چکا، نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے گرے۔ مریم ریاض وٹو کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ایک ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے دو بار کرنٹ لگ چکا، نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے گرے۔ انہوں نے اےآروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ایک ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے،بانی کو 15فیصد لائٹ نظر آتی تھی اور 85 فیصد نظر جاچکی ہے۔
بشریٰ بی بی نے مجھے خود بتایاکہ میں روتی رہی کہ ڈاکٹر کو بلائیں، بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ پھٹا تو 10دن تک کسی کو خیال نہیں آیا، بشریٰ بی بی کی دوسری آنکھ میں بھی تکلیف تھی اس کی لیزر کرائی گئی۔
مریم وٹو نے مزید الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں گٹر کا ڈھکن کھلا ہوتا ہے جہاں سے چوہے آجاتے ہیں، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے گرے۔
جب بارش ہوتی ہے تو جیل کے کمرے میں سوئچ بورڈ میں کرنٹ آ جاتا ہے، بشریٰ بی بی کو دو بار کرنٹ لگ چکا ہے،اب انہیں ایک لکڑی کا چمچا دیا گیا ہے کہ اس سے بٹن بند کیا کریں۔ مریم وٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا تھا کہ سہیل آفریدی اس پوزیشن کیلئے تجربہ کار نہیں ہیں، بانی نے کہا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ تیمورجھگڑا کو ڈپٹی سی ایم لگایا جائے گاتاکہ وہ گائیڈ کرسکیں۔ لیکن بانی کی ہدایت پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ سہیل آفریدی کو بھی معلوم ہے کہ بانی نے تیمور جھگڑا کو ڈپٹی سی ایم لگانے کا کہا تھا۔ باربار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر اب کونسا لائحہ عمل دیں گے ؟ سیاست مفاہمت یا مزاحمت کسی ایک چیز کی اسٹریٹجی بنالیں۔
