سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے سے زائد کی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 500روپے سے بھی زائد کی کمی دیکھی گئی۔ جمعرات کو جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام سونا 1543 روپے کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 33 ہزار 836روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار944روپے کے یکمشت اضافے کے ساتھ 3لاکھ 71 ہزار 944روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 3ہزار 615روپے کا اضافہ ہوا جس کی نئی قمت 3لاکھ 40 ہزار 961روپے ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert