پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری، جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ ہفتہ کے روز چھٹی برقرار رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبے بھر کے اسکول ہر ہفتے ہفتہ کے روز بند رہیں گے، جبکہ جمعہ کو معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
نئے اوقات کار کے تحت پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک جاری رہیں گے۔
شام کی شفٹ میں چلنے والے اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔ پیر سے جمعرات تک شام کی شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔
جمعہ کے روز شام کی شفٹ کے طلبہ اور عملہ دوپہر 2 بجے اسکول پہنچیں گے جبکہ تدریسی و انتظامی سرگرمیاں شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہیں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق نئے اوقات کار صوبے بھر کے اسکولوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
