ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون اور آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ)ویسے تو متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اس سال آئی فون 18 سیریز کو 9 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی فون 18 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا، ہوم پوڈ منی ، آئی پوڈ اور ایپل ٹی وی کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟

اس سال اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 18 اور 18 پرو میکس کے ساتھ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ سال ایپل نے آئی فونز 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا تھا۔

ابھی یہ کہنا تو مشکل ہے کہ ایپل کی جانب سے قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا مگر رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

یعنی آئی فون 18 پرو کی قیمت 1099 کی بجائے 1199 ڈالرز سے شروع ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا ریمز اور دیگر چپس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert