مری سانحہ ،محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں، انکوائری کمیٹی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) مری سانحہ پر انکوائری کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ مری پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب ظفر نصراللہ کی زیر نگرانی چار رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جمعرات کو بھی جاری رہیں ۔
انکوائر ی کے دور ان انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات کا راولپنڈی میں آفس ہی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ کا بھی محکمہ موسمیات سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔انکشاف ہوا کہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مابین رابطوں کا فقدان ہونے کا انکشاف ہوا ۔ انکوائری کمیٹی نے کہاکہ مری میں موسم کی خرابی اور برفباری سے قبل کیا اقدمات اٹھائے گئے، انکوائری کے آغاز پر ٹیم نے گزشتہ روز کلڈنہ باڑیاں روڈ پر حادثے کے مقام کا جائزہ لیا تھا ،تحصیل میونسپل کارپوریشن مری نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس ذمہ داران بیان ریکارڈکیا۔

ذرائع کے مطابق مری میں سڑکوں کی صورتحال اور برفباری سے نمٹنے کے لیئے پیشگی انتظامات انتہائی ناقص رہے۔ضلعی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،این ایچ اے،این ڈی ایم اے کے مابین کوآرڈینیشن ہی نہیں تھا ، شدید برفباری کی پیشگوئی کے باوجود سیاحوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی انکوائری ٹیم بیان قلمبند کرے گی۔

Recent Posts

کیوبا نے چینی شہریوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

ہوانہ(قدرت روزنامہ)کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا…

3 mins ago

سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ( ن) کی طرف سے ووٹ…

10 mins ago

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago