’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا نام تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا‘

استنبول (قدرت روزنامہ)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا نام تبدیل کرکے ’مکہ پیکٹ‘ رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
استنبول میں منعقدہ پہلے اجلاس سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے تاریخی اقدام ہے جو کسی اتحادی کے خلاف نہیں ہے اس کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کا فروغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہا اور آئندہ بھی مدد کرے گا، ترکیہ کبھی بھی اپنے بھائیوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹا، خطے میں قیام امن کے لیے علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنےکی ضرورت ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کے لیے آپریشنل ڈھانچہ تشکیل دینے کےعملی اقدامات کرلیے ہیں، قیام امن کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر لائحہ عمل طے کرنےکی ضرورت ہے۔
ہاکان فیدان کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد صرف اصول دفاع پر مبنی ہے، دوسرےممالک بھی ہماری شرائط پر مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، تمام برادر ممالک کے لیے اتحاد میں شامل ہونےکے لیے دروازے کھلے ہیں، ہم نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتحادی کسی مخصوص ریاست کیخلاف نہیں ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحادی بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کے لیے روڈ میپ پر کام کررہے ہیں۔
