ریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں پوری کامیابی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دالبندین میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جو لوگ تشدد ترک کرکے ہتھیار ڈالنے اور آئینِ پاکستان کے تحت پُرامن زندگی گزارنے کے لیے تیار ہیں، ریاست کے دروازے ان کے لیے آج بھی کھلے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
