لاہور میں نویں جماعت کے حیران کن نتائج ، 50 فیصد سے زائد طلبا فیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ نتائج میں 50 فیصد سے زائد امیدوار فیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تعلِیمی بورڈ لاہور نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت اس سال 50 فیصد سے زائد امیدوار امتحانات میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور صرف 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار ہی امتحان میں پاس ہو سکے۔
1 لاکھ 50 ہزار 133 امیدوار مختلف مضامین میں ناکام رہے، جس کے تحت امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا۔
نتائج کا اعلان ہوتے ہی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر طلبہ کا شدید دباؤ دیکھا گیا، ناکام ہونے والے یا کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ جلد ہی جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ری چیکنگ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
