لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے سابق جرنیل کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کردی
عمران خان سے ایک ریٹائرڈ جرنیل کی ملاقات کی خبر بے بنیاد نہیں ہے، یہ ملاقات ہوئی ہے لیکن میں ابھی اس جرنیل کا نام نہیں بتا سکتا، اس میں ہماری دعائیں اور کاوشیں شامل ہیں؛ سابق سیکریٹری دفاع کی گفتگو

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق سیکریٹری دفاع اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کی ملاقات کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام اطلاعات بالکل سچی ہیں اور ایسی ملاقات بلا شبہ ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن عاصمہ چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے متعلق ان کا اپنا نام لیا جانا درست نہیں ہے لیکن ملاقات کے اصل واقعے کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، میں ایک بات بالکل کلیئر کر دوں کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والا وہ بندہ میں خود نہیں ہوں، لیکن کسی ریٹائرڈ جرنیل کی ان سے ملاقات کی خبر بالکل بے بنیاد نہیں ہے، یہ ملاقات واقعی ہوئی ہے۔
عمران خان سے ایک ریٹائرڈ جرنیل کی ملاقات کی خبر بے بنیاد نہیں ہے یہ ملاقات ہوئی ہے لیکن میں ابھی اس جرنیل کا نام نہیں بتا سکتا ! جنرل نعیم خالد لودھی ۔۔۔ pic.twitter.com/snvoAOboZp
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 2, 2026
اس حوالے سے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے مزید کہا کہ میں ابھی اس ریٹائرڈ جرنیل کا نام ظاہر نہیں کرسکتا، جب تک تمام تر معاملات پوری طرح سے طے نہیں پا جاتے، تب تک نام کو راز میں رکھنا ہی مناسب ہے، تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس سارے معاملے میں اور بیک ڈور رابطوں میں ہماری دعائیں اور کاوشیں پوری طرح سے شامل ہیں۔
