قلات: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مزدوروں سے بھری پک اپ گاڑی الٹ گئی، ایک مزدور جاں بحق
خزینئی کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی، مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر

ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
قلات (ڈیلی قدرت کوئٹہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خزینئی کے مقام پر مزدوروں سے بھری ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
