نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگ، ایک افغان باشندہ جاں بحق اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

نوشکی(قدرت روزنامہ)نوشکی احمد وال کے علاقے خاران کراس کے مقام پر مبینہ طور پر ایف سی اہلکاروں کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان باشندہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے سوار تھے جو کوئٹہ کی جانب جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ افغان باشندہ گل احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زاہد مینگل سکنہ نوشکی اور دو افغان باشندے عبدالکریم اور اللہ داد زخمی ہوئیواقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے سے متعلق مزید تحقیقات اور سرکاری مقف سامنے آنا باقی ہے۔
