وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کےلیے کل پیش ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، کونسل ممبران میں جنرل کونسلر ، خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہو گی۔

داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert