کراچی کے تاجر تنظیموں کا جماعت اسلامی کی کال پر کل کاروبار بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کی کال پر کراچی کی اہم تجارتی تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت اور کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی اہم تجارتی تنظیموں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے تین ستمبر کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی اتحاد کے تاجر عتیق میر نے اعلان کیاک ہ کل شہر میں مکمل اور پر امن شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھتے کے سوا کچھ نہیں۔
صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی بات کرتی ہے اور ہم نے 3 ستمبر کی ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام ، الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کلفٹن سے صدر تک تمام مارکیٹیں اور مالز کل بند رکھنے کا اعلان کیا۔
منہاج گلفام نے کہا کہ شہر بھر کی موبائل مارکیٹیں کل بند رہیں گی جبکہ الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم نوری نے کہا کہ الائنس کی 43 مارکیٹوں کے سربراہوں نے ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
بولٹن مارکیٹ کے صدر شریف میمن نے کہا کہ کل بولٹن مارکیٹس سمیت اطراف کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تیل پر بھاری ٹیکسز نے عوام اور تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
