طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے حکام کو اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں پشاورکی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی اور اگلے مرحلے میں اسکوٹیز منصوبےکو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائےگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹیز سےخواتین کو تعلیم اور روزگار تک محفوظ رسائی ملےگی جب کہ الیکٹرک اسکوٹیز سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آئےگی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسکوٹیز سے تعلیم اور روزگارتک خواتین کی محفوظ اورآسان رسائی یقینی ہوگی، مفت الیکٹرک اسکوٹیزمنصوبہ خواتین کی معاشی خودمختاری کوفروغ دےگا۔

WhatsApp
Get Alert