گھر بیٹھے اپنی زمین کی رجسٹری ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رجسٹریشن آف ڈيڈز (آر او ڈی) پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹری کی کاپی تلاش اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جس کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

تلاش کرنے کا طریقہ
پہلے ضلع اور تحصیل کا انتخاب کریں
پھر کسی ایک کے ذریعے فلٹر کریں: شناختی کارڈ نمبر (خریدار/بیچنے والا/کمیشن)، نام (خریدار/بیچنے والا/کمیشن) اور رجسٹری نمبر
تلاش کریں بٹن پر کلک کریں
یہ ریکارڈ ضلعی رجسٹری ریکارڈز کے سکینڈ ڈیٹا سیٹس ہیں۔ اگر آپ کی رجسٹری یہاں موجود نہیں ہے تو براہ کرم پورٹل کے ذریعے رابطہ کریں۔
رجسٹریشن کا طریقہ
لاگ ان بیج پر جائیں، اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو ’رجسٹر کریں‘ کے بٹن پر کلک کریں
درست ای میل آئی ڈی درج کریں، آپ کو اکاؤنٹ فعال کرنے کیلیے تصدیقی ای میل موصول ہوگا
تصدیقی لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا اور آپ لاگ ان کر سکتے ہیں
لاگ ان کرنے کے بعد رجسٹری تلاش کر سکتے ہیں اور تفصیلات دیکھ سکتے ہیں
ادائیگی کا طریقہ
پرنٹ کرنے پر آپ کو چالان نمبر اور پی ایس آئی ڈی فراہم کیا جائے گا
پی ایس آئی ڈی کے ذریعے موبائل ایپ جیسے جاز کیش اور ایزی پیسہ سے چالان ادا کریں
ادائیگی کے بعد رجسٹری کی کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
اگر آپ غلط یا جعلی معلومات استعمال کریں گے تو آپ کا اکاؤنٹ بلاک کیا جا سکتا ہے۔ تمام ادائیگیاں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہوں گے، اس لیے درست معلومات فراہم کریں۔

WhatsApp
Get Alert