پاکستان کے معیاری وقت میں 83 سال بعد اہم تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معیاری وقت میں 83 سال بعد اہم تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں پاکستان کے معیاری وقت کے قانون میں ترمیم منظور کرکے 1943 کی وہ عبارت حذف کر دی ہے جس میں ملک کا وقت GMT سے ساڑھے پانچ گھنٹے آگے بتایا گیا تھا۔
ترمیم کے بعد پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم GMT سے 5 گھنٹے آگے درج ہوگا۔
قانون میں ترمیم کے ذریعے پاکستان اور عالمی وقت میں فرق ساڑھے 5 گھنٹے کم کرکے 5گھنٹے کیا جائے گا۔
قانون سازی کے ذریعے پاکستان اور عالمی وقت میں فرق آدھا گھنٹہ کم کیا جائے گا، صدر مملکت کی منظوری کے بعد 1943 سے نافذالعمل قانون میں ترمیم ہوجائے گی۔ صدر کی منظوری کے بعد پاکستان کے وقت کا فرق گرین وچ مین ٹائم سے 5 گھنٹے آگے درج ہوگا، قومی اسمبلی نے بل 11 مئی کو جبکہ سینیٹ نے 18 اگست کو منظوری دی ۔ صدر کی منظوری کے بعد قانون نافذ ہوگا۔
