سونےکی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی کمی واقع ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میںغیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے اورسونےکی فی تولہ قیمت 650روپےگر گئی ہے . سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 650روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ نو ہزار 850روپے تولہ ہو گیا ہے .

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 536روپے کمی ہوئی ہےاور یہ قیمت اب 94ہزار 200روپے ہو گئی ہے . دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت چھ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہوگئی . . .

متعلقہ خبریں