گند اس لیے ڈلتا ہے کیونکہ ہم ڈالتے ہیں، وزیرِتعلیم پنجاب کی اس منطق پر جاوید چوہدری کا شدید طنز

کیا زبردست فارمولہ دیا ہے رانا صاحب! یہ بھی بتا دیتے کہ بندہ اس لیے گیلا ہوتا ہے کیونکہ وہ گیلا ہوجاتا ہے، بندے کو ٹُھڈا اس لیے لگتا ہے کیونکہ ٹُھڈا لگ جاتا ہے، کمال منطق ہے، سلام ہے بھائی! تجزیہ کار کی طنزیہ گفتگو


لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے سکول کے بچوں کو گندگی اور صفائی سے متعلق دی جانے والی منطق پر معروف صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے شدید طنز کرتے ہوئے ان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔
سماء ٹی وی پر اپنے شو کے دوران جاوید چوہدری نے وزیرِ تعلیم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رانا سکندر حیات نے ایک سکول کے دورے کے دوران بچوں کو صفائی کا درس دیتے ہوئے عجیب منطق پیش کی کہ ’آپ کو پتہ ہے گند کیوں ڈلتا ہے؟ کیونکہ ہم گند ڈالتے ہیں، اگر ہم گند نہ ڈالیں تو گند نہیں ڈلے گا‘۔


جاوید چوہدری نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب نے کیا زبردست اور حیران کن فارمولہ پیش کیا ہے جس پر انہیں سلام پیش کرنا چاہیے چونکہ وہ وزیرِ تعلیم ہیں، اس لیے انہیں بچوں کو یہ بھی بتا دینا چاہیے تھا کہ بچے سکول میں اس لیے فیل ہوتے ہیں کیونکہ وہ فیل ہو جاتے ہیں!۔
انہوں نے وزیرِ تعلیم کی منطق کا موازنہ دیگر مضحکہ خیز مثالوں سے کرتے ہوئے کہا کہ اس حساب سے تو انسان اس لیے گیلا ہوتا ہے کیونکہ وہ گیلا ہو جاتا ہے، اور بندے کو ٹھوکر اس لیے لگتی ہے کیونکہ ٹھوکر لگ جاتی ہے، ایسی اعلیٰ منطق اور فلسفے پر وزیرِ تعلیم کو داد ہی دی جا سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert