لاہور میں آلودگی کے حوالے سے بڑی خبر، شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) فضائی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد لاہورشہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی تشویشناک ریکارڈ کی گئی۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 210، برکی روڈ پر 207، ماڈل ٹاؤن میں 187، بیدیاں روڈ پر 187 جبکہ ڈیفنس میں 186 ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مانیٹرز کے مطابق رواں ہفتے لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھے جائیں، جبکہ موٹرسائیکل سوار ماسک کا استعمال کریں۔

WhatsApp
Get Alert