مریم نواز سے یورپی پارلیمنٹ رکن میری فاطمہ خان ہولچ کی ملاقات، تجارت و ٹیکنالوجی پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ نے ملاقات کی، جس میں زراعت، آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے فروغ اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میری فاطمہ خان ہولچ نے پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا، جبکہ یورپی وفد نے اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈ کے اقدام کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
