لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم کرتے ہوئے علی حسام اصغر نے بطور صدر چارج سنبھال لیا۔

چیمبر کے الیکشن میں 25 سال بعد پیاف میاں نثار گروپ کو شکست ہوئی جس کے بعد علی حسام اصغر نے صدر لاہور چیمبر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

الیکشن میں علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسام اصغر نے کہا کہ میں تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلوں گا اور صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

ادھروزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پیٹرن انچیف ڈاکٹر گوہر اعجاز نے صدر علی حسام اصغر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

WhatsApp
Get Alert