لیڈر راتوں رات پیدا نہیں ہوتا، عوام کے درد کو اپنا سمجھنے سے بنتا ہے، ایک ہمارے والے ہیں جو صبح شام جہاز جہاز کرتے رہتے ہیں، شفا یوسفزئی کا طنزیہ تبصرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن شفا یوسفزئی کا کہنا ہے ایک ہمارے والے ہیں جو صبح شام جہاز جہاز کرتے رہتے ہیں، جنکا بس چلے تو وہ جہاز کو ہی اپنا گھر بنا لیں اور دوسرے یہ لوگ ہیں، یہ برطانوی وزیر اعظم جن کو برطانیہ میں لوگوں کے لیے بڑھتی کاسٹ آف لونگ کی فکر ہے، اور آگے چھٹیوں اور کرسمس کا سیزن آرہا ہے تو انہوں نے جہاز اور ٹکٹوں کی بلنگ میں اضافی اخراجات کے حوالے سے رولز تبدیل کر دیے اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر لوگوں کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش کر رہےہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا لیڈر راتوں رات پیدا نہیں ہوتا، لیڈر انسان اپنے ارتقا سے بنتا ہے۔ عوام کے ساتھ رابطے اور انکے درد تکلیف کو اپنا سمجھنے سے بنتا ہے۔ لیڈر غلطیاں ضرور کر سکتا ہے لیکن بدنیت نہیں ہونا چاہیے۔یہ برطانوی وزیر اعظم صرف اپنی عوام کو ہی نہیں اپنی پارٹی کو بھی جوابدہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert