750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) 750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت کے سالانہ شیڈول کے مطابق 750 روپے والے پرائز بانڈ کا اگلا ڈرا جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔
اس قرعہ اندازی میں کل 1,700 خوش نصیب نمبروں کو انعامات دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے تحت ایک خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ 3 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔
اس کے علاوہ 1,696 کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 9 ہزار 300 روپے فی کس تیسرا انعام دیا جائے گا۔
ٹیکس کٹوتی
پرائز بانڈز پر ملنے والی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ انکم ٹیکس قوانین کے مطابق فائلرز پر 15 فیصد اور نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔
پہلا انعام (15 لاکھ روپے): ٹیکس کٹوتی کے بعد فائلر کو 12.75 لاکھ روپے جبکہ نان فائلر کو 10.5 لاکھ روپے موصول ہوں گے۔
دوسرا انعام (5 لاکھ روپے): فائلر کو 4.25 لاکھ روپے اور نان فائلر کو 3.5 لاکھ روپے ملیں گے۔
تیسرا انعام (9,300 روپے): فائلر کو 7,905 روپے جبکہ نان فائلر کو 6,510 روپے کی رقم دی جائے گی۔
خیال رہے اس سے قبل 750 روپے کے پرائز بانڈ کا گزشتہ ڈرا 15 جولائی کو لاہور جبکہ اپریل کا ڈرا کوئٹہ میں منعقد ہوا تھا.
قومی بچت کے اصول و ضوابط کے تحت، قرعہ اندازی میں صرف وہی پرائز بانڈز شامل کیے جاتے ہیں جو ڈرا کی تاریخ سے کم از کم 60 دن پہلے خریدے گئے ہوں۔
