ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی تصدیق کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی دستے کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف امور کے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پیر کے روز مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا، ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ ظاہر کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert