کرک؛ مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

کرک (قدرت روزنامہ)کرک میں مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گنر فرہاد شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان مزید پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
