کرن اشفاق نے حجاب کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجہ بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے اپنی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے حجاب اختیار کرلیا۔

کرن اشفاق حسین نے سوشل میڈیا پر حجاب میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ حجاب کرنا ان کی دیرینہ خواہش اور زندگی کا اہم مقصد تھا جسے اب انہوں نے حاصل کرلیا ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ آئندہ بھی حجاب جاری رکھیں گی۔

اپنے اس نئے سفر کے حوالے سے کرن اشفاق نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایک صارف کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ سابق شوہر اور اداکار عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔

کرن اشفاق نے بتایا کہ وہ خود حجاب اختیار کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور اس خواہش کے لیے رویا بھی کرتی تھیں تاہم اب انہوں نے بالآخر اپنی یہ خواہش پوری کرلی ہے۔

اداکارہ نے اپنے اس روحانی سفر میں حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کرن اشفاق کی پہلی شادی اداکار عمران اشرف سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان بعد ازاں علیحدگی ہوگئی۔ کرن اشفاق نے بعد میں دوبارہ شادی کی اور اب وہ اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔

WhatsApp
Get Alert