عمران خان کی عقل اور کردار ایم پی اے، ایم این اے بننے کے بھی قابل نہیں تھے، جواد احمد

ورلڈ کپ اور ہسپتال کے باوجود 1997ء میں یہ اپنی پوری 8 سیٹیں ہار گیا تھا، سربراہ برابری پارٹی کا ایکس پر بیان


لاہور(قدرت روزنامہ) برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فوج کے ملازم تھے اور فوائد حاصل کرنے کے بعد جب کوئی ملازم اپنے مالک سے لڑائی کرتا ہے تو اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس ‘ پراپنے بیان میں جواد احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے سیاسی ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے اور ہسپتال بنانے کے باوجود عمران خان 1997 کے انتخابات میں اپنی تمام آٹھ نشستیں ہار گئے تھے۔
عمران خان کی عقل، کردار اور حیثیت ایسی نہیں تھی کہ وہ رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) یا رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) بھی بن سکتے، لیکن انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔


برابری پارٹی کے سربراہ نے عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور اقتدار تک پہنچنے کے پس منظر پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان کے کردار اور سیاسی صلاحیتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ جواد احمد ماضی میں بھی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert