’اب تک گورنر راج نہیں لگا تو یہ پیپلز پارٹی کا کریڈٹ ہے‘

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ٹی وی والے اور ولاگر کہے رہے تھے کل اور آج گورنر راج لگ رہا ہے اب تک گورنر راج نہیں لگا تو یہ پیپلز پارٹی کا کریڈٹ ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے سیاسی اسپیس کم ہوجاتا ہے تو باقی سیاسی جماعتوں کیلئے بھی کم ہو گا، کے پی میں گورنر راج لگا تو وزیراعلیٰ کے پی کےلئے لگے گا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ عوام کومشکلات سے نکالا جائے اس وقت ملک میں سیاسی اور معاشی دونوں بحران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے 14سال جیل میں گزارے، لگتا ہے انتہاپسندی کی سیاست کی وجہ سے خان صاحب زرداری صاحب کا ریکارڈ توڑیں گے، گورنر ایک خط لکھ دیتا تو صدر پاکستان آج ایمرجنسی نافذ کر دیتے ایمرجنسی لگنے میں رکاوٹ اس لئے آئی کہ پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ ان سے بات کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کا مینڈیٹ 1988میں چھین کر نفرت کا بیج بویا گیا، بات کر رہے ہیں کہ ہمیں کراچی دے دیں تو دودھ اور شہد کی نہریں بہادیں، ہم نے ان کے ہاتھون میں کراچی شہر دیکھاہے سڑکوں پر خون کے سوا کچھ نہیں تھا انھوں نے بھائی کو بھائی سے لڑایا قتل کرایا، بڑی مشکل سے شہادتیں دےدےکر ہم نے اس صورتحال سے شہر کونکالا، کراچی میں ہم بڑی مشکل سے امن لے کر آئے ہیں کراچی کے رہنےوالے ہی فیصلہ کرینگے کہ اس کا مستقبل کس کے ہاتھ میں رہے۔

WhatsApp
Get Alert