پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیاترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتارلیا بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہوگئی کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی،ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیاپروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیادوسری جانب پی آئی اے کے امریکا، برطانیہ ، یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کے معاملے پر بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو آپریشن بحال کرانے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کو پی آئی اے کے یورپی ملکوں کی فضائی آپریشن کے لیے یورپی یونین سے رابطہ تیز کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر پی آئی اے کی پروازوں کو بحال کرنے سے متعلق یورپی یونین کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی…

12 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر…

18 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

24 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

43 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

56 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

1 hour ago