بابر اعظم کی سالگرہ! سابق کپتان کتنے برس کے ہوگئے؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی سالگرہ کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور بھائی شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے سالگرہ کے کیک پر بیٹ اور بال کی اشکال بنائی گئی تھیں۔

قومی ٹیسٹ کپتان کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert