تحریک تحفظ آئین پاکستان کا گورنر راج کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو عوام مینڈیٹ پر ڈاکا قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورت حال اور ملکی سیاست کا جائزہ لیا گیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا قرار دیتے ہوئے اس کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور فیصلہ واپس نہ لینے پر گورنر راج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر راج صرف ایک صوبے نہیں بلکہ تمام صوبوں کے عوام کی توہین ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی اور نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ نئی پالیسیاں بنانے کے بجائے خیبر پختونخوااسمبلی کی امن جرگہ قرارداد پر عمل کیا جائے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر سمیت گرفتار تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، علیمہ خانم سمیت دیگر خواتین اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات اور صحت کی معلومات ملنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور حکومت سے مذاکرات کے تمام اختیارات صرف محمود اچکزئی کے پاس ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert