16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر بڑی پیش رفت

لاہور(قدرت روزنامہ) 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں، تاہم انہیں سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کے لیے کوئی مؤثر طریقہ کار موجود نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے معاملے پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا۔

WhatsApp
Get Alert