عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا ہے،شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دولہا کا تعارف کرایا،اس کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات، بشمول صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے،تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert