’اب شہباز حکومت اور ان کے وزراء کا اپنی بے بسی اور مظلومیت کا ڈرامہ رچانے کا وقت ہوا چاہتا ہے‘

یہ ان کے بہت پرانے طریقے ہیں، یہ پاور میں بھی ہوتے ہیں، ساتھ بے بس بھی ہوتے ہیں، مظلوم بھی اور ساتھ پورا خاندان اقتدار میں بھی ہوتا ہے، اب پوری قوم کو ان کے دکھ میں رونا ہوگا کہ یہ بے چارے کتنے بے بس لوگ تھے، ان کے ساتھ زیادتی ہورہی تھی، اندازہ کریں یہ حکمران بھی بے بس ہوتے ہیں، خواجہ آصف کے ’متبادل ارینجمنٹ ‘ والے بیان پر روٴف کلاسرا کا تبصرہ


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے لوگوں کو ڈس کریڈٹ کرکے ایک متبادل ارینجمنٹ کی جگہ بنائی جا رہی ہے، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت اور ان کے وزراء کی جانب سے اپنی بے بسی اور مظلومیت کا ڈرامہ رچانے کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا یہ بہت پرانا طریقہ ہے کہ اقتدار میں رہتے ہوئے بھی خود کو بے بس اور مظلوم ظاہر کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خواجہ آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ یہ سیاست دان اقتدار میں بھی ہوتے ہیں، ان کے ساتھ پورا خاندان بھی حکومتی عہدوں پر موجود ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود خود کو بے اختیار اور مظلوم پیش کرتے ہیں۔
رؤف کلاسرا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب پوری قوم کو حکمرانوں کے دکھ میں آنسو بہانے ہوں گے کہ یہ بے چارے کتنے بے بس تھے اور ان کے ساتھ کتنی زیادتی ہو رہی تھی۔
ان کے مطابق حکمرانوں کی بے بسی کا تاثر دراصل لفظ حکمرانی کی توہین ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم سے وزیراعلیٰ تک حکومتی شخصیات، محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین کے ہاتھوں اتنی بے بس ہیں تو عمران خان کا دور ان کے لیے بہتر تھا، جب وہ جیل میں تھے اور کم از کم ان کی سیاسی ساکھ اور بھرم قائم تھا۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے حکمرانوں کا رہا سہا بھرم بھی سب کے سامنے ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ شیکسپیئر اور یونانی ڈرامہ نگار سوفوکلیز کے المیہ ڈراموں سے کیا اور طنز کیا کہ اب پاکستانی حکمران قوم کے سامنے آنسوؤں کا دریا بہائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert