پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور کویت نے اقتصادی تعاون اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک نے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات بڑھتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی منصوبوں اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں 50 سالہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ترقی کے لیے ایندھن کی فراہمی، ریفائننگ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔
پاکستان میں توانائی، اسٹوریج اور انفراسٹرکچر کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
