قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے: صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن کے دوران 16 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، شمالی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جاری’’ عزمِ استحکام ‘‘کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری طاقت سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
