سلمان اکرم راجہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور ( قدرت روزنامہ ) سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا۔سلمان اکرم راجہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کر رہے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بطور پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی 2 سال کی مدت میں ناقص کارکردگی رہی۔سلمان اکرم راجہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤں پر تنقید کر رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ پہلے کہتے تھے کہ یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ہے، اب وہ عہدہ ہاتھ سے جاتے دیکھ کر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ بشریٰ بی بی کے علاج اور مقدمات پر توجہ دیں، میڈیا پر صفائیاں دینے کے بجائے وہ اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔پی ٹی آئی میں موجودہ گروپنگ اور انتشار کا ذمے دار یہی نااہل شخص ہے۔

WhatsApp
Get Alert