متحدہ عرب امارات کی آبادی کتنی ہے؟ مرد و خواتین کی تعداد جانیے!

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں آبادی اور مرد و خواتین کی تعداد سامنے آگئی۔
فیڈرل کمپیٹیٹیونس اینڈ اسٹیٹسٹکس سینٹر (FCSC) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں متحدہ عرب امارات کی آبادی 12.06 ملین تک پہنچ گئی۔
یہ تعداد گزشتہ سال کی 11.3 ملین آبادی کے مقابلے میں 7 فیصد (تقریباً 770,000 افراد) زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں مردوں کی آبادی 7.7 ملین ہے جو کل آبادی کا 64 فیصد بنتی ہے جبکہ خواتین کی تعداد 4.35 ملین ہے جو باقی ماندہ 36 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔
مردوں کی تعداد میں 2024 کے 7.23 ملین کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران خواتین کی آبادی میں تقریباً 4 ملین سے 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار متحدہ عرب امارات کے ‘پاپولیشن رجسٹر’ (آبادی کے اندراج) پر مبنی ہیں۔
فیڈرل کمپیٹیٹیونس اینڈ اسٹیٹسٹکس سینٹر کے مطابق، یہ رجسٹر ایک مخصوص وقت پر ملک کی حدود میں موجود تمام افراد کی ایک جامع گنتی ہے، جس میں ان کی آبادیاتی خصوصیات کا تعین کرنے کے لیے سرکاری انتظامی ریکارڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
