سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ان کی نجی رہائش کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلیے رہائش سے متعلق سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو مزید ڈی سینٹرلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ان کیلیے نجی رہائش کی سہولت کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔

پہلے یہ سہولت صرف 6 شہروں میں تھی تاہم اب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو بھی نئی بھرتی کیلیے مخصوص اسٹیشنوں میں شامل کر لیا گیا۔

وفاقی ملازمین کے گریڈ 1 سے 22 تک نجی رہائش کی ہائرنگ سہولت میں توسیع کی گئی۔ گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو رہائش کی سہولت کیلیے باضابطہ مخصوص اسٹیشن قرار دے دیا۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تعینات وفاقی ملازمین کو رہائشی سہولت میں ریلیف ملے گا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے متعلقہ وفاقی محکموں کو نئے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

WhatsApp
Get Alert