کیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

کیسکو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں 21 اور 22 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kv اسٹیڈیم، شہباز ٹاون، پی ٹی وی، مارک فیکٹری، جی او آر، دیبہ فیڈرز صبح 8 بجے تا دوپہر 2 بجے، نیز اسی گرڈ کے 11kv پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، سمنگلی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے دلدارکاریز، سمنگلی ایکسپریس، بی ایم سی اور کچلاک گرڈ کے مجیب فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق 22 نومبر بروز اتوار شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ، خروٹ آباد، پی اے ایف، جبل نور، عمر، ویسٹرن بائی پاس، آریا، کڈنی، ادیان، داریم فیڈرزنیز زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی، عسکری ون فیڈروں سے صبح 10:30 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی روزمری آباد گرڈ کے مری آباد اور کاسی ٹو فیڈرز سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

علاوہ ازیں، 23 نومبر کو بروز پیر کوئٹہ سٹی گرڈ کے 11kv اولڈ سمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، شہباز ٹاون، ملک پلانٹ فیڈرز دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے بجلی بند ہوگی۔

دریں اثنا، مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں 22 نومبر کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kv بروری روڈ، اسٹیڈیم، کینٹ، کوئٹہ کمرشل، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف، نواں کلی فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

WhatsApp
Get Alert